اٹک سے لیاری گینگ وار کے 5 مطلوب ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے 22 مختلف قسم کے ہتھیار، ہزاروں گولیاں اور کروڑوں روپے کی نقدی برآمد ہوئی، آر پی او فخر سلطان

انتہائی مطلوب ملزم نورزمان کا بیٹا طارق عزیز کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں مارا جا چکا ہے، آر پی او۔ فوٹو: فائل

پولیس نے ڈھوک کسان میں آپریشن کر کے لیاری گینگ وار کے 5 مطلوب ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور مسروقہ سامان بر آمد کر لیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اٹک پولیس نے خفیہ اطلاع پر آر پی او فخر سلطان کی سربراہی میں ڈھوک کسان کے علاقے میں آپریشن کر کے لیاری گینگ وار کے 5 مطلوب کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان کی شناخت نورزمان، صفدر حسین، حمید خان، عنصر حسین اورغلام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نورزمان کا بیٹا طارق عزیز کراچی میں رینجرزسے مقابلے میں مارا جا چکا ہے جب کہ اس کے 2 بیٹے مفرور ہیں۔

آر پی او فخرسلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 22 مختلف قسم کے ہتھیار، ہزاروں گولیاں ،4 گاڑیان، 6 کمپیوٹر،38 موبائل فون، 25 تولے سونا، 3 کروڑروپے کی نقدی اورپرائزبانڈزبھی برآمد کیے گئے، ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
Load Next Story