ننکانہ صاحب میں پولیس سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

ملزمان کے قبضے سے 2 کلو دھماکہ خیز مواد، موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے 13 فٹ لمبی بارودی لائن بھی برآمد ہوئی، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

LONDON:
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بارودی سرنگ برآمد ہوئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کی موجود خفیہ اطلاع پر ننکانہ صاحب میں چک نودہا کے قریب کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی تاہم جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی نے ملزمان کے قبضے سے 2 کلو دھماکہ خیز مواد، موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں بھی قبضہ میں لے لیں، اس کے علاوہ دہشت گردوں کے قبضے سے 13 فٹ لمبی بارودی لائن بھی برآمد ہوئی۔
Load Next Story