حیدرآباد کے حالات سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں

شرپسند اندرون سندھ افراتفری پھیلا کر حکومت کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، میر شیر تالپور.

تانگہ پارٹیوں کا واویلا بلا جواز ہے، انتخابات میں تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میڈیا سے گفتگو. فوٹو: فائل

KARACHI:
پیپلزپارٹی تعلقہ حیدرآباد دیہی کے صدر میر شیر محمد ٹالپر نے کہا ہے کہ حیدرآباد شہر کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


جس کا بنیادی مقصد کراچی کے بعد اندرون سندھ بھی افراتفری پیدا کرنا تاکہ حکومت کو بدنام کیا جائے۔ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس کا رشتہ عوام سے بہت مضبوط ہے اور اس کا عملی مظاہرہ آئندہ انتخابات میں ہوجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اور حکومت کا واضح فیصلہ ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر اور آئین کے مطابق ہوں گے، اس میں تاخیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تانگہ پارٹیوں کا واویلا بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا خیال رکھا ہے اور انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ تعلقہ حیدرآباد دیہی اور ٹنڈو جامکل بھی پی پی کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے۔ میری کوشش ہے کہ ہر طبقہ فکر سے خود رابطہ کروں اور انکے مسائل حل کروائوں۔
Load Next Story