ضمیر کا سودا کرنے والے کبھی عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے عمران خان

حکومت کی پالیسیوں سےعوام مقروض ہونگے، میٹرواوراورنج لائن منصوبے پرکمیشن بنایا جارہا ہے،چیرمین تحریک انصاف

حکومت کی پالیسیوں سےعوام مقروض ہونگے، میٹرواوراورنج لائن منصوبے پرکمیشن بنایا جارہا ہے،چیرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمیر کا سودا کرنے والے کبھی عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے اور بکنے والے لوگ کبھی عوام کی خدمت نہیں کرسکتے۔


ملتان کے علاقے جلال پورپیروالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے پیپلزپارٹی کا ایک شخص پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے شاہ محمود قریشی کے پاس آرہا تھا لیکن راستے میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا فون آگیا، وہ شخص واپس گیا اور(ن) لیگ کا ٹکٹ لے لیا جب کہ قاسم نون لوٹا بن کر تحریک انصاف میں آیا، نواز شریف اور شہباز شریف ہمارے امیدوارغلام عباس کے ضمیرکو نہیں خرید سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمیر کا سود ا کرنے والے کبھی عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے، عوام سن لیں ضمیر کا سودا کرنے والوں کو شکست دینے کا وقت آگیا، جلال پورکےعوام اکیلے نہیں تحریک انصاف ان کے ساتھ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں سےعوام مقروض ہونگے، میٹرواوراورنج لائن منصوبے پرکمیشن بنایا جارہا ہے،200 ارب روپے کی 27 کلو میٹر پر محیط اورنج لائن منصوبے پر صرف پیسے بنائے جائیں گے اور حکمران کمیشن کا پیسہ باہر لے جائیں گے اور ان کے بچے پراپرٹی بنائیں گے جب کہ یہاں عوام کے پاس تعلیم نہیں اور انہیں اسپتالوں میں علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آج سب سےزیادہ بیروزگاری ہے، آج سےپہلےکبھی عوام کااتنابراحال نہیں ہوا، مسلم لیگ (ن) نے کسانوں کا معاشی قتل کیا، کبھی کسانوں کا اتنا برا حال نہیں ہوا جتنا آج ہے۔
Load Next Story