ٹریفک حادثات کے تدارک کیلیے موبائل چیکنگ ٹیم تشکیل دینے کا اعلان

روزانہ500نئی گاڑیاںسڑکوں پرآنے سے ٹریفک کا دبائوبڑھ رہا ہے

روزانہ500نئی گاڑیاںسڑکوں پرآنے سے ٹریفک کا دبائوبڑھ رہا ہے فائل فوٹو

بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹرمحمد حسین سیدکی ہدایات کی روشنی میںمحکمہ ٹرانسپورٹ ایک موبائل چیکنگ ٹیم تشکیل دے گا جوشہرکی مختلف سڑکوں پر ٹریفک حادثات کا سبب بننے والے عوامل کے تدارک میں معاون ثا بت ہوگی،روزانہ500 نئی گاڑیاںسڑکوں پر آرہی ہیں جس کی وجہ سے شہرکی سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو مسلسل بڑھ رہا ہے،

ٹریفک قواعد کی پابندی اور بہتر انجینئرنگ کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈکمیونیکشن محمد اطہر نے سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (CIIM) اور محکمہ ٹرانسپورٹ بلدیہ عظمیٰ کے اشتراک سے''رمضان المبارک کے دوران ٹریفک مینجمنٹ میں سٹی وارڈنز کا کردار ''کے حوالے سے سوک سینٹر میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،


انھوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ ہرممکن اقدامات کررہا ہے،اس مسئلے کے حل کے لیے موبائل چیکنگ ٹیم تشکیل دی جائے گی جبکہ شہرکی سڑکوں پر تعینات سٹی وارڈنزکی جانب سے اس سلسلے میں پیش کی جانے والی تمام تجاویز پر غور کیا جائے گا ،

قبل ازیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر روڈ ٹریفک انجری اینڈ پریوینشن امیر حسین نے ٹریفک کنٹرول خصوصاً ماہ رمضان کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھنے پر سٹی وارڈنزکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت حالیہ سالوں میں رمضان کے مہینے میں ٹریفک حادثات میں قابل ذکرکمی آئی ہے،

Recommended Stories

Load Next Story