خلا نورد بننے کا خواب پوا ہوگیا پاکستانی نژاد امریکی حیبہ رحمانی
اگر ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت منزل پر پہنچنے سے نہیں روک سکتی، حیبہ
پاکستانی نژاد امریکی خلائی انجینئر حیبہ رحمانی نے بچپن سے ہی خلانورد بننے کا خواب دیکھنا شروع کر دیا تھا، ستاروں کے قریب جانے کے شوق نے آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے۔
حیبہ رحمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت بھی آپ کو اپنی منزل پر پہنچنے سے روک نہیں سکتی، رات بھر ستاروں کو دیکھنے اور خلا نورد بننے کے شوق نے آج اس مقام پر پہنچا دیا ہے، انھوں نے کہا کہ 2005 میں جارجیا ٹیک سے الیکٹریکل اینڈ انجینئرنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، 2008 میں ناسا کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈائریکٹوریٹ میں ڈگری حاصل کی۔
حیبہ رحمانی انجینئر ہیں اور فلوریڈا کے کینیڈی خلائی اسٹیشن سے راکٹ لانچ کرنے میں مدد کرتی ہیں، ناسا کے مشن میں اہم کردار ادا کرنے پر ناسا گروپ اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، حیبہ رحمانی کا کہنا ہے کہ لڑکیاں خود کو کسی بھی حوالے سے کم نہ سمجھیں، آپ جو بھی بننا چاہتے ہیں بنیں، اگر ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو روک نہیں سکتی۔