بیرون ممالک مختلف مقدمات میں 1110 پاکستانی قید ہیں دفترخارجہ

ایران 196، عراق544، ملائشیا میں336 شہری قید ہیں، گرفتار پاکستانیوں کی فوری مدد کی جاتی ہے

ایران 196، عراق544، ملائشیا میں336 شہری قید ہیں، گرفتار پاکستانیوں کی فوری مدد کی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

ADELAIDE:
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا، ایران، عراق اور ملائشیا میں قتل، ڈاکہ زنی، منشیات، بدکاری، اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں مجموعی طور پر ایک ہزار 110 پاکستانی قید ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں منشیات، قتل، اغوا، بدکاری، چوری اور دیگر اشیا کے غیرقانونی داخلہ اور اسمگلنگ کے الزامات پر 196پاکستانی قید ہیں۔ عراق میں زائدالمیعاد قیام اور غیرقانونی طور پر کام کرنے کے الزام میں 544 پاکستانی قید ہیں جبکہ ملائشیا میں زائد المیعاد قیام، غیرقانونی داخلہ، ادویات کی اسمگلنگ، قتل اور ڈاکہ زنی کے الزامات پر 336 پاکستانی قید ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کو کسی گرفتاری کی خبر ملتی ہے تو فوری طور پر قونصل رسائی کی درخواست کی جاتی ہے تاکہ قیدی کے بارے میں معلومات حاصل کر کے اس کی پاکستانی شہریت کا تعین کیا جا سکے۔
Load Next Story