مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے تحفظ نسواں بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا

بل پاس کرانے کے بعد وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں کہ ترمیم کے لئے تیار ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)

بل پاس کرانے کے بعد وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں کہ ترمیم کے لئے تیار ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف). فوٹو: فائل

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور ہونے والے تحفظ نسواں بل واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے جےیو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جاتی عمرہ دعوت دی جسے منظور کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان جاتی عمرہ پہنچے جہاں ملاقات میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے تحفظ نسواں بل پاس کرانے پر شکوہ کیا اور کہا کہ وزیراعلی بل پاس کرانے سے پہلے بات کرلیتے تو بہتر ہوتا لیکن بل پاس کرانے کے بعد وزیراعلی پنجاب کہتے ہیں کہ ترمیم کے لئے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ بل پر علما کرام سے رائے لے لیں، کیا یہ قرآن و سنت کے منافی ہے یا نہیں، ہم آپ کے نوٹس کا انتظار کر رہے تھے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر بل واپس لے جب کہ وزیراعظم نے سربراہ جے یو آئی (ف) کو کہا کہ آپ کو اعتماد میں لیں گے۔
Load Next Story