بھارت ٹرافی جیتنے والے پہلے میزبان کا خواب دیکھنے لگا
پانچوں ایڈیشنز میں مہمان ملکوں نے ٹائٹل پر قبضہ جمایا،پاکستان2009میں چیمپئن بنا
ISLAMABAD:
ورلڈ ٹوئنٹی20 میں بھارت ٹرافی جیتنے والے پہلے میزبان کا خواب دیکھنے لگا،ابھی تک پانچوں ایڈیشنز میں مہمان ملکوں نے ٹائٹل پر قبضہ جمایا ہے،سری لنکا اپنی سرزمین پر فائنل میں ویسٹ انڈین دیوار کو گرانے میں ناکام رہا تھا، پاکستان نے 2009میں چیمپئن بننے کا اعزاز پایا۔
تفصیلات کے مطابق فیورٹ بھارت کو ٹائٹل جیتنے والا پہلا میزبان ملک بننے کا موقع مل گیا، ابھی تک پانچوں ایونٹس میں ٹرافیز پر مہمان ملکوں نے قبضہ جمایا ہے،اس فارمیٹ کا اولین میگاایونٹ 2007میں جنوبی افریقہ میں ہوا تھا، فائنل میں پاکستان کی جانب سے مصباح الحق آخری اوور میں درکار رنز بنانے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔
یوں بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، انگلینڈ میں منعقدہ2009 ایڈیشن میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں سری لنکا کو مات دے کر ٹرافی اٹھائی،اگلے برس ویسٹ انڈیز میں سجنے والا میلہ انگلینڈ نے لوٹ لیا، فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کو شکست ہوئی، کیون پیٹرسن ٹورنامنٹ کے ہیرو تھے۔
2012 میں سری لنکا نے ہوم گراؤنڈز پر فائنل تک تو رسائی حاصل کی لیکن ویسٹ انڈین دیوار کو گرانے میں ناکام رہا، مہمان ٹیم صرف 137رنز اسکور کرنے کے باوجود 36رنز سے فاتح رہی، 2سال قبل گذشتہ ایونٹ کا میزبان بنگلہ دیش تھا، اس بار فیصلہ کن معرکے میں سری لنکا نے بھارت کو زیر کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا،ٹرافی اس فارمیٹ کو خیرباد کہنے والے سپر اسٹارز سنگا کارا اور جے وردنے کیلیے بہترین الوداعی تحفہ ثابت ہوئی، اس بار ہوم گراؤنڈز پر بھارت فیورٹ اور بیٹنگ لائن بھی بھرپور فارم میں ہے، سنگین غلطیاں نہ کی جائیں تو اولین میزبان فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جاسکتا ہے۔