ویمنزورلڈٹیم 20 میں پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن کے ساتھ شریک ہوگی
نیوزی لینڈ کا نمبر تیسرا جبکہ میزبان بھارت نے چوتھی پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے
پاکستانی ویمنز ٹیم ساتویں پوزیشن کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں شریک ہوگی۔
پلیئرز رینکنگ میں بسمہٰ معروف، کپتان ثنامیر، ندا ڈار اور انعم امین نمایاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں پیر سے شروع ہونے والے پانچویں ویمنز ورلڈ ٹی 20 سے قبل رینکنگ جاری کر دی گئی،پاکستان ساتویں پوزیشن پر براجمان جبکہ آسٹریلیا ٹاپ ٹیم کا اعزاز برقرارر کھے ہوئے ہے،کینگرو خواتین اب تک منعقدہ چار ایڈیشن میں سے تین کی فاتح رہی ہیں۔ اس مرتبہ بھی انھیں فیورٹ خیال کیا جا رہا ہے، 2009 کی چیمپئن انگلینڈ دوسرے پوزیشن پر فائز ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا اور ان کے درمیان محض7 رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے، نیوزی لینڈ کا نمبر تیسرا جبکہ میزبان بھارت نے چوتھی پوزیشن پر قبضہ کررکھا ہے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے اور سری لنکا آٹھویں پوزیشن پر رہا، بنگلہ دیش 9 اور آئرلینڈ ٹاپ 10 کی آخری شریک ہے، بیٹسویمنز میں پاکستان کی بسمہٰ معروف آٹھویں پوزیشن کے ساتھ نمایاں ہیں۔