قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے شاہد آفریدی کے متنازع بیان کی حمایت کردی
شاہد آفریدی نے کوئی متنازع بات نہیں کی اور ان کے بیان کو دوسرا رنگ دیا گیا، ہیڈ کوچ
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاہد آفریدی نے کوئی متنازع بات نہیں کی اور ان کے بیان کو دوسرا رنگ دیا گیا۔
بھارت کے شہر کولکتہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے حالیہ بیان کے لئے کر مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے کوئی متنازع بات نہیں کی اور ان کے بیان کو سیاق و سبق سے ہٹ کر لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی ٹیم بہت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اس لئے اسے ہرانے کے لئے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی جب کی شاہد آفریدی کی طبیعت آج ٹھیک نہیں اس لئے انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا جب کہ میں نے ہی انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اور امید ہے کہ وہ کل میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت پہنچنے پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ مجھے اتنا پیار پاکستان میں نہیں ملتا جتنا بھارت میں دیا جاتا ہے۔