گرمیوں اور رمضان میں میری عزت کا خیال رکھیے گا خواجہ آصف کی واپڈا ملازمین سے اپیل
حکومتی اداروں کے ملازمین اگر اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دیں تو کوئی ادارہ نجکاری میں نہیں جائے گا، خواجہ آصف
KARACHI:
وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف واپڈا ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان اور گرمیاں قریب ہیں اور میری عزت بھی آپ کے ہاتھ میں ہے اس لئے اس کا خیال رکھیے گا ۔
لاہور میں واپڈا ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کےلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، صنعتوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بھی ان ہی علاقوں میں ہورہی ہے جہاں واجبات کی ادائیگی 70 فیصد سے بھی کم ہے۔ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 12 ہزار میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبوں پر کام جاری ہے، 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی کل پیداوار کی 70 فیصد بجلی کراچی اور پنجاب میں استعمال ہوتی ہے اگر کاروباری مراکز وقت پر بند ہوجائیں تو 2 سے ڈھائی ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہوسکتی ہے، انہوں نے واپڈا ملازمین سے کہا ہے گرمیاں اور رمضان قریب ہیں، اس موقع پر ملازمین کے ہاتھ میں ان کی عزت ہیں، اس لئے گزارش ہے کہ وہ خیال رکھیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ملازمین کی صوابدید پرہے، اگر ان اداروں کے ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں تو کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہوگی۔