یمن میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائی میں41 افراد ہلاک 75 زخمی
سعووی اتحادی طیاروں نے بازار میں 3 فضائی حملے کیے، یمنی حکام
PESHAWAR:
یمن کے شہر حاجا میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جب کہ 75 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر حاجا کے بازار میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جب کہ 75 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یمنی حکام کے مطابق سعووی اتحادی طیاروں نے بازار میں 3 فضائی حملے کیے جن میں ہلاک ہونے والے میں زیادہ تر افراد عام شہری ہیں۔