مسلم لیگ ن کے اثاثوں اورآمدن میں کروڑوں کا اضافہ ہواہے پلڈاٹ
سال 2014-15 میں آمدن 1 کروڑ 64لاکھ روپے جبکہ اثاثوں کی مالیت سال 2013-14میں بڑھ کرساڈھے 7کروڑ روپے تک پہنچ گئی، رپورٹ
پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اثاثوں اور آمدن میں ماضی کی نسبت کروڑوں روپے اضافہ ہوا ہے۔
اس بات کاانکشاف پلڈاٹ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی سال 2007-08 میں آمدن 33لاکھ 80ہزار روپے اوراثاثوں کی مالیت دوکروڑ 52لاکھ روپے تھی جو سال 2014-15 میں آمدن ایک کروڑ 64لاکھ روپے جبکہ اثاثوں کی مالیت سال 2013-14میں بڑھ کرساڈھے 7کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں درخواستوں کی مد میں ایک کروڑ 17لاکھ اور ایم این اے اور سینیٹرزکے لیے درخواستوں کی مدمیں 47لاکھ کمائے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی 2008-09میں اثاثوں کی مالیت 2کروڑ 63لاکھ 6روپے 2010 میں تین کروڑ21 لاکھ روپے 2011 میں تین کروڑ35 لاکھ روپے 2012میں 2 کروڑ50 لاکھ روپے کے اثاثے تھے جنھوں نے 2013 میں لمباجمپ لیااورپارٹی اثاثے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔
دوسری طرف کراچی آپریشن سے متحدہ قومی موومنٹ کی بطور پارٹی امدن اور اثاثوں میں 60 فیصدتک کمی آ گئی ہے، 2013ء میں 33کروڑ روپے سے زائد امدن کمانے والی ایم کیوایم 2014میں 21کروڑ روپے تک رہ گئی اور اثاثوں میں بھی 6کروڑ روپے کم ہوگئے ۔