کشمیریوں کی حمایت کنہیا کمارکویونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش

بھارت کوآئینہ دکھانے پرہندو انتہا پسندکنہیا کمار کے پیچھے پڑگئے، 21طلبہ کوبھی نوٹس جاری

کنہیاکمارنے کشمیری خواتین کی آبروریزی میں بھارتی فوج کے ملوث ہونے کوناقابل تردیدقراردیاتھا ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
بھارت کوآئینہ دکھانے پر انتہاپسند کنہیا کمار کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور اب کنہیاکمارکویونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کردی۔


بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کی طلباتنظیم کے صدرکنہیاکمار سمیت5طلباکامستقبل داؤپرلگا دیا گیا۔ کیمپس میں منعقدہ ایونٹ سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے کشمیریوں کی حمایت میں آوازبلند کرنے والے طلبایونین کے صدر کنہیا کمارسمیت 5 طالبعلموں کا داخلہ منسوخ کرکے یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کردی۔

کیمپس میں منعقدہ ایونٹ سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے کشمیریوں کی حمایت میں آوازبلندکرنیوالے طلباکو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کردی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ5 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیاجائے جبکہ21کونوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Load Next Story