آئندہ انتخابات میں ذاتی اثر رسوخ کام کریگا شجاعت

پنجاب میں مقبول لیڈر کے پاس سند ھ میںکوئی جگہ نہیں،ملک میں مقبول ترین قیادت کوئی نہیں

اداروں اور افواج سے متعلق مایوسی پھیلانے والے دشمن پر فوج کی ہیبت کم کررہے ہیں فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ذاتی اثر رسوخ کام کریگا۔


پنجاب میں مقبول لیڈر کے پاس سندھ میںکوئی جگہ نہیں ہے،ملک میں مقبول ترین قیادت کوئی نہیں ہے۔اداروں اور افواج سے متعلق مایوسی پھیلانے والے دشمن پر فوج کی ہیبت کم کررہے ہیں۔وہ جمعے کو یہا ں مسلم لیگ )ق( کلچرل ونگ کے زیر اہتمام یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ،علامہ اقبال اور دوسرے قائدین نے قیام پاکستان کے وقت قوم کومایوسی سے باہر نکالا۔(آج)80سال بعد قوم کو پھر سے مایوسیوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے ملکی اداروں کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ،وہ کون عناصر ہیں جو اداروں اور افواج پاکستان کے متعلق مایوسی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے ویژن کو لیکر آگے بڑھیں گے اور قوم کو مایوسیوں سے نکالیں گے ۔انھوں نے کہا کہ انتخابات میں ہرچیز سامنے آجائے گی ،ہماری پارٹی کے بارے میں غلط تخمینے لگائے جارہے ہیں کہ صرف دو تین لیڈرہیں مگر اس وقت ملک میںکوئی لیڈر کراچی سے خیبرتک مقبول نہیں ہے ۔پنجاب میں جس کے پاس مقبولیت ہے سندھ میں اس کے پاس بیٹھنے کیلیے جگہ تک نہیں ہے۔یہی حال خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا بھی ہے ۔آئندہ انتخابات ذاتی اثر رسوخ اور حلقے کے انتخابات ہوں گے۔
Load Next Story