پرویز مشرف ایک دو روز میں بیرون ملک چلے جائیں گئے احمد رضا قصوری
پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ذرائع۔
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف آئندہ ایک دو روز میں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے کی حکومتی درخواست مسترد ہونے کے بعد پرویز مشرف کی بیرون ملک جانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ سابق صدر ایک دو روز میں بیرون ملک کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔