امیتابھ بچن اور شفقت امانت علی پاک بھارت میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھیں گے

میچ سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی ترانہ پڑھنا میرے لیے اعزازہے، معروف پاکستانی گلوکار

میچ سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی ترانہ پڑھنا میرے لیے اعزازہے، معروف پاکستانی گلوکار،فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی پاک بھارت میچ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے اپنے قومی ترانے پڑھیں گے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا جادو ہر طرف سر چڑھ کر بول رہا ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کی فلمی شخصیات بھی پاک بھارت ٹاکرے کو لے کر بے چین ہیں اور اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی اور حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔


بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی پاک بھارت میچ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی ترانے پڑھیں گے جس کے لیے باقاعدہ تیاریاں بھی شروع کردی گئیں جب کہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ترانہ پڑھنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔



واضح رہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان 19 مارچ کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں میچ کھیلا جائے گا۔
Load Next Story