میرا مقابلہ جس لیڈر سے ہے وہ مکمل صحت مند ہیں مصطفی کمال
23 مارچ کو پاکستان کی جمہوریت میں نئے باب اور نئی سوچ کا اضافہ ہوگا،رضاہارون
ایم کیو ایم کے منحرف رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ جس لیڈر سے ہے وہ مکمل صحت مند ہیں ۔کینیڈا میں وڈیوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ اب مجھے موت سے ڈر نہیں لگتا ۔
اسی لیے سچ بول رہا ہوں ۔موت ٹارگٹ کلرز سے ہی نہیں بلکہ ڈنگی مچھر سے بھی آسکتی ہے ۔میرا مقابلہ جس لیڈر سے ہے وہ مکمل مند ہیں ۔دریں اثنا اسٹاف رپورٹر کے مطابق ایم کیوایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ23 مارچ کو اپنی پارٹی کا نام ، منشور اور نظریے کا اعلان کریں گے۔بدھ کوکراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ 23 مارچ کو پاکستان کی جمہوریت میں نئے باب اور نئی سوچ کا اضافہ ہوگا۔
اس دن ہم بہت مقدس مقام پر بہت اہم اعلان کریں گے جب کہ اس روز پاکستان کی ترقی و تعمیر کی پہلی اینٹ رکھی جائے گی، اس روز ہم اپنی جماعت کے نام کے علاوہ منشور اور نظریے کا بھی اعلان کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی 20 کروڑ آبادی میں سے صرف چند لاکھ لوگ ہی کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں، اس لیے پاکستان کے ان 99 فیصد عوام سے کہتا ہوں کہ وہ چند افراد کچھ جماعتوں کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
اگر ان سے کوئی غلطی ہو تو انہیں پاکستان کے لیے نظرانداز کریں۔18 مارچ کو ایم کیو ایم کی جانب سے اچھی خبر کے اعلان پر رضا ہارون نے کہا کہ اچھی خبر دینے کے لیے سال کا ایک ہی دن رکھا ہے، ایم کیو ایم کے پاس جتنا بڑا مینڈیٹ ہے اس لحاظ سے اسے بڑی خبریں روز دینی چاہئیں، آخر وہ کب تک لوگوں کو بری خبریں دیتے رہیں گے۔
فاروق ستار کی جانب سے کی گئی باتوں پر ایم کیو ایم کے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ فاروق ستار بڑے پیارے اور معصوم آدمی ہیں، وہ ہمارے بڑے ہیں اگر وہ سختی بھی کریں ہم جواب نہیں دیں گے، فاروق ستار کسی کے لیے مثالیں دینے کے بعد سوچیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔