دہشت گردوں کی سر کی قیمت سے متعلق فہرست پر کوئی اختلاف نہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، نواب ثناء اللہ زہری

محکمہ داخلہ بلوچستان نے گزشتہ دنوں 66 علیحدگی پسندوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کی سر کی قیمت سے متعلق فہرست پر کوئی اختلاف نہیں۔ اس فہرست میں کالعدم تنظیموں کے سربراہان کے نام بھی مرحلہ وار شامل کئے جائیں گے۔


کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ثنا اللہ زہری نے کہا کہ صوبے میں امن و امان، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پر دہشت گردی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کی سر کی قیمت سے متعلق فہرست پر کوئی اختلاف نہیں۔ اس فہرست میں کالعدم تنظیموں کے سربراہان کے نام بھی مرحلہ وار شامل کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 66 علیحدگی پسندوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
Load Next Story