ملالہ نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی الطاف حسین

ملالہ یوسف زئی نےملک وقوم کومضبوط ومتحد کیا, ، الطاف حسین

ملالہ یوسف زئی نےملک وقوم کومضبوط ومتحد کیا، الطاف حسین. فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملالہ ڈے منانے کے اعلان کوخوش آئند قرار دیتے ہوئےکہا کہ ملالہ نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی۔


ایم کیوایم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الطاف حسین نے یوم ملالہ منانے کے اعلان پر پاکستانی قوم کی جانب سے اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا ہے،اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نےملک وقوم کومضبوط ومتحد کیا، انہوں نے عوام خصوصاً نوجوان طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ملالہ یوسف زئی ،کائنات اورشازیہ سے اظہاریکجہتی کے لئے ملالہ ڈے پر شمعیں روشن کریں۔

الطاف حسین نے ملالہ یوسف زئی، کائنات اورشازیہ کی صحت وسلامتی کے لئے دعا بھی کی اور کہا کہ ملالہ اور ان کی ساتھیوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story