لاہور8 سے 10محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ

مرکزی جلوس کے روٹ پر واقع بلند عمارتوں میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈی آئی جی آپریشنز

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 8سے10محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز. فوٹو پی پی آئی

8 سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرکے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔


ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے طاہر کے مطابق محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کو سخت سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ 8 سے 10 محرم الحرام کےدوران مرکزی جلوس کے روٹ والے راستوں پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی جبکہ مرکزی جلوس کے روٹ پر واقع بلند عمارتوں میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بھی گزشتہ روز محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر کراچی ، حیدر آباد اور خیر پور میں 11 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story