قاضی احمد نوجوان کی ہلاکت کا جرگے میں فیصلہ ڈی ایس پی پر 8 لاکھ جرمانہ
گلشیر گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں گاڑی سے ٹکرا گیا تھا، ڈی ایس پی موت کا ذمے دار قرار
نوجوان کی ہلاکت کا جرگے میں فیصلہ، ڈی ایس پی پر 8 لاکھ جرمانہ، فریقین نے فیصلہ قبول کرلیا۔15 روز قبل گرفتاری کے خوف سے بھاگنے کے دوران گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہونے والے گل شیر خاصخیلی کے معاملے کا جرگہ پی پی تحصیل قاضی احمد کے صدر سید شہنشاہ کی قیادت میں منعقد ہوا۔
جس میں امین کے طور پر سابق ضلع ناظم عبدالحق جمالی، خاصخیلی اتحاد کے رہنما نیاز خاصخیلی اور متوفی کے ورثا کے علاوہ معزز شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جرگے نے ڈی ایس پی سلیمان بھٹو کو متوفی نوجوان کی موت کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے اس پر8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ۔
واضح رہے کہ متوفی گلشیر ایک ہوٹل میں بیٹھا تھا کہ سابق ڈی ایس پی سلیمان بھٹو نے اسے کسی معاملے میںگرفتار کرنے کی کوشش کی جس سے بچنے کیلیے وہ بھاگتے ہوئے قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ دونوں گروپوں نے جرگے کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے آپس میں صلح کرلی ۔