استنبول میں خود کش بم دھماکے میں5 افراد ہلاک 36 زخمی
پولیس حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترکی کے معاشی حب کے شاپنگ سینٹر میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے شہر استنبول کے وسطی ضلع استقلال کے ایک مصروف شاپنگ سینٹرمیں خود کش بم دھماکے میں کم از کم4 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے جن میں 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے ساتھ کئی دیگر انٹرنیشنل شاپنگ سینٹر بھی ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے تخریب کاروں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سیکورٹی فورسز علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ علاقے کو پولیس ہیلی کاپٹرسے مانیٹر کیا جا رہا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی دارلحکومت انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔