آئی ایم ایف کاجائزہ مشن27جولائی کوپاکستان آئے گا

6روزقیام کے دوران وفدلاہوربھی جائیگا،اسلام آباد میںمنعقدہ سیمینارمیں شرکت کریگا

6روزقیام کے دوران وفدلاہوربھی جائیگا،اسلام آباد میںمنعقدہ سیمینارمیں شرکت کریگا (فوٹو ایکسپریس)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا جائزہ مشن 6روزہ دورے پر 27جولائی کو پاکستان آئے گا۔ وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وفد کی قیادت آئی ایم ایف کے جائزہ مشن پاکستان کے نئے سربراہ فرینکس جیفری کریں گے اور یہ ان کا پاکستان کاپہلا دورہ ہوگا،


جائزہ مشن 2 روز تک لاہور میں قیام کرے گا اور اس دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریگا، اس موقع پر وفد کو ملکی اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی سیاسی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جس کے بعد 30 جولائی کو وفد اسلام آباد آئے گا جہاں خزانہ وتجارت کی ودیگروزارتوں، ایف بی آراور متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقاتیں ہوں گی،

آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا کہ جائزہ مشن کے ارکان یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقدہ سیمنار میںبھی شرکت کرینگے، سیمینار میں تاجر،صنعتکار سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کرینگے۔
Load Next Story