کوہاٹ میں ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کی گئی خاتون کونسلرکی لاش برآمد

اشرف بی بی کے قتل میں اس کے قریبی رشتے دار ملوث ہیں، پولیس

اشرف بی بی آزادامیدوارکی حیثیت سےکونسلرمنتخب ہوئی تھیں فوٹو: فائل

گمبٹ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کی گئی خاتون کونسلر کی لاش مل گئی ہے جب کہ پولیس نے قتل کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق کوہاٹ کے علاقے گمبٹ سے ڈیڑھ ماہ قبل آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والی خاتون کونسلر اشرف بی بی کو اغوا کیا گیا تھا ،جس کی لاش نواحی علاقے کے لوگوں کی اطلاع پربرآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو قانونی ضابطے کی کارورائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف بی بی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، واقعات اورشواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ اس واقعے میں خاتون کونسلر کے قریبی رشتے دار ملوث ہیں، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story