گاربیج ری سائیکلنگ سے ماحول بہتر ہوسکتا ہےخالد بن ولایت
بلدیہ وسطی اور جناح یونیورسٹی خواتین کے اشتراک سے منعقدہ واک کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
MULTAN:
صوبائی وزیر خالد بن ولایت نے کہا ہے کہ عوام میں گاربیج ری سائیکلنگ کا شعور اجاگر کرکے توانائی بحران سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ عمل میں لایا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلدیہ وسطی اور جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے اشتراک سے عوام میںکچرے کی ری سائیکلنگ کی آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ واک کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
واک کا آغاز مرکزی دفتر بلد یہ وسطی سے ہوا جو ناظم آباد سے ہوتی ہوئی واپس بلدیہ وسطی کے دفتر پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد نذیر لاکھانی، فوکل پرسن لیاقت آباد زون خالد ریاض صدیقی، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی محمد اسلم خان، ڈائریکٹر لائبریری اینڈ آئی ٹی راحیلہ ریاض خان ودیگر افسران سمیت جناح یونیورسٹی کی طالبات بھی موجود تھیں، خالد بن ولایت کا کہنا تھا کہ گاربیج ری سائیکلنگ کے عمل سے قدرتی ورثے کو محفوظ اور ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،
اس عمل سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جس سے خطیر قومی سرمائے کی بچت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مزید مواقع بھی عمل میں لائے جاسکتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد نذیر لاکھانی نے کہا کہ گاربیج ری سائیکلنگ کے عمل کے آغاز کیلیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔