اسلام آباد سے افغان ڈکیت گروہ گرفتار غیر ملکی کرنسی اور مسروقہ سامان برآمد

افغان گروہ گزشتہ برس اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ایک ملازم کو قتل کرنے میں بھی ملوث ہے، ایس پی کیپٹن الیاس

گروہ راولپنڈی اسلام آباد ، پنجاب اورآزاد کشمیر میں وارداتیں کرتا تھا۔ ایس پی کیپٹن الیاس فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے افغان ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد پولیس کےاسپشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاع پر جی نائن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی افغان ڈکیت گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایس پی ایس آئی یو کیپٹن الیاس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ راولپنڈی اسلام آباد، پنجاب اورآزاد کشمیر میں وارداتیں کرتا تھا، اسی گروہ نے گزشتہ برس اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے پاکستانی اہلکار کو قتل کیا تھا، ملزمان کے قبضے سے 32 تولے سونا ، 13 لاکھ روپے پاکستانی رقم کے ساتھ بھارتی ، یورو ، کورین ،روسی اور دیگر ممالک کی کرنسی سمیت 7 بیش قیمت مسروقہ گھڑیاں اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
Load Next Story