ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
آندرے فلیچر 84 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ون میں شامل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 123 رنز کا ہدف دیا جسے ویسٹ انڈیز نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوور میں حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر 84 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جنہوں نے 64 گیندیں کھیل کر 5 چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے جب کہ ان کے ساتھ آندرے رسلز 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ہدف کے تعاقب میں جانسن چارلس 10، مارلن سیموئلز 3 اور وکٹ کیپر بلے باز دنیس رامدین 3 رنز ہی بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے ملندرا سری وردانا نے 2 اور جیفری وینڈرسے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پر آندرے فلیچر کو مین آد دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو آئرلینڈر نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے۔ اوپنرز دنیش چندیمل اور تلکرانے دلشان نے جارحانہ بیٹنگ کی اور ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر پہلے اوور میں 13 رنز حاصل کئے، دوسرے اوورز میں بھی دونوں اوپنرز نے بڑے شارٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ایک چوکا ہی لگا سکے تاہم ٹیم کا مجموعی اسکور 20 رنز تک پہنچا تو تیسرے اوور میں کارلوس بھریتویس کی پہلی ہی گیند پر دلشان 13 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
پہلی وکٹ کے خسارے کے بعد سری لنکن وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں، چندیمل 16 رنز بنا کر نرن آؤٹ ہوئے جب کہ لہیرو تھرمانے 5، چمارا کپوگیدرا 6 اور سری وردانا بغیرکئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان انجیلو میتھیوز نے ویسٹ انڈیز بولرز کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 17ویں اوور میں 91 کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ تھسارا پریرا سب سے زیادہ 40 رنز بناکر نمایاں رہے، کلاسیکرا 7 اور رنگانا ہیرات 3 رنز بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئل بدری نے 3، ڈیرن براوو نے 2، آندرے رسلز اور کارلوس براتھویٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں ہی فاتح رہیں جب کہ پوائٹس اسکورنگ ٹیبل پر ویسٹ انڈیز بہتر رن ریٹ کی بدولت سرفہرست ہے اور سری لنکا فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔