26ایل پی جی فلنگ اسٹیشنزکیلیے لائسنس کااجرا جلد ہوگا
اوگراکا درخواست دہندگان کی جانب سے ایل پی جی دستیابی کا یقین دلانے پر فیصلہ
اوگرا نے توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ملک بھر میں 26ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کے قیام کیلیے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درخواست دہندگان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد آئندہ چند روز میں ایل پی جی لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے ملک میں ایل پی جی کی دستیابی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم درخواست دہندگان کی جانب سے یقین دہانی کے بعد اوگرا نے پی ایس او کے پمپس پر ایل پی جی اسٹیشنز کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کے معاملات نمٹانے کیلیے نیشنل ایل پی جی کمپنی کے قیام پر بھی غورکررہی ہے جس کیلیے ہائیڈرو کاربن ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ اف پاکستان سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہ 2ماہ قبل وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے ملک میں 100سے زائد ایل پی جی فلنگ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اوگرا کی جانب سے لائسنس جاری نہ کیے جانے کے بعد اس منصوبے پر کام آگے نہیں بڑھ سکا۔