فواد خان اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب

ایک ہی دن میں6کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے

ایک ہی دن میں6کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنیوالے پاکستان کے اداکار فوا د خان بالی ووڈ فلم ''کپور اینڈ سنز'' میں شاندار اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔


فلم 'کپور اینڈ سنز'نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی اور ایک ہی دن میں6کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو الگ ہوجاتے ہیں ، کہانی اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب ان کے 90برس کے داد ا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان دونوں بھائیوں کو اپنے پرانے گھر بلاتے ہیں۔
Load Next Story