بیجنگ کے آلودہ ماحول میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی جاگنگ
مجھے ایک بار پھر چین آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، مارک زکربرگ
چینی دارالحکومت بیجنگ کو ماحولیاتی آلودگی کا شہر قرار دیا جاتا ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید فضائی آلودگی کے باوجود فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اپنی ٹیم کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے اور تیان مین اسکوائر پر بغیر ماسک لگائے ہی خوب جاگنگ کی۔
اس موقع پر مارک زکر برگ نے فیس بک پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ایک بار پھر چین آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، میں نیتیان مین اسکوائر سے ٹیمپل آف ہیون تک خوب جاگنگ کی۔ مارک زکر برگ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جاگنگ کرنا فیس بک پر خود کو فٹ رکھنے والی مہم 'اے ائیر آف رننگ' کا بھی حصہ ہے جس میں انھوں نے رواں سال 365 میل دور تک دوڑنے کا ارادہ کیا تھا۔
https://www.facebook.com/zuck/posts/10102729253550801?pnref=story
چین میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے فضائی آلودگی کے تناظر میں لوگوں کوزیادہ دیر باہر گھومنے پھرنے سے متنبہ کیا گیا ہے کیونکہ ایک ریسرچ کے مطابق بیجنگ کی فضا میں چھوٹے اور خطرناک ذرات کی مقدارفی کیوبک میٹر 300 مائیکرو گرام ہے۔