حکومت کے خلاف اتحاد وزارت عظمیٰ کے امیدوار کم ہونے پر بنے گا چوہدری شجاعت
مسلم لیگ (ن) میں بھی مصطفیٰ کمال اور جمال آنے کے علاوہ اور بہت کچھ ہوگا، صدر مسلم لیگ (ق)
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کےامیدوار کم ہونے پر حکومت کے خلاف تو گرینڈ الائنس بنے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں لوگوں کےاصل مسائل پر توجہ نہیں دے رہے، پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر مہنگائی جوں کی توں ہے، شریف برادران نے لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر نام بدلنے کا کہا تھا لیکن انہوں نے نام بھی نہیں بدلے کام بھی نہیں بدلے۔ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بن سکتا ہے،اس سلسلے میں پاکستان میں ہمارے5 سابقہ وزیراعظم ہیں جن سے بات کی جائےگی، وزارت عظمیٰ کےامیدوار کم ہوں گے تو گرینڈ الائنس بنے گا۔
سربراہ مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ نے کہا کہ ان کےجانے میں ڈیل یا معافی نامے کی بات کرنا غلط ہے،حکومت کے پاس پرویز مشرف کو باہر بھجوانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، پرویز مشرف بھی واپس آئیں گے اور آصف زرداری بھی جلد وطن لوٹیں گے۔
پاک بھارت ٹی 20 میچ کے حوالے سے چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کےخلاف کرکٹ میچ نظریہ ضرورت کےتحت ہارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ خواتین کا بل ہم لائے تھے مگر وہ ذاتی طور پر مردوں کو خصوصی کڑے پہینانے کے حق میں نہیں، اس سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہو گا۔ جو کڑا لگا کر جائے گا،وہ کڑا واپس بھی لائے گا۔
سابق وزیر اعطم نے کہا کہ کسی ایک جماعت کو دہشت گرد عناصر کہنا غلط بات ہے، ایم کیو ایم ایک جماعت کے طور پر ملک دشمن نہیں اسے تخریب کار سیاسی جماعت کہنا غلط ہوگا، ایم کیو ایم کے اندر کچھ لوگ غیر ملکی اشاروں پر کام کرتے تھے لیکن اس میں اچھے اور قابل لوگ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفٰی کمال آنے والے وقت میں کمال اور جمال دونوں دکھائیں گے۔انہوں نے تجویز دی کہ مصطفیٰ کمال اپنی پارٹی کا نام ایم کیو ایم پاکستان رکھ لیں، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) میں بھی مصطفیٰ کمال اور جمال آنے کے علاوہ بہت کچھ ہوگا۔