ڈبل سواری پر پابندی مسائل کا حل نہیں شیخ شوکت

انتظامیہ بد امنی پر قابو نہیں پا سکی، ناکامی چھپانے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائدکی.

حکومت امن قائم کرنے میں سنجیدہ ہے، تو پیرول پر رہا کیے گئے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرے فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی، نائب امیر رضوان احمدگدی اور جنرل سیکریٹری طاہر مجید راجپوت نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بدامنی کے مسئلے کا حل نہیں، پابندی سے غریب عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔


ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے ٹارگٹ کلنگ، بدامنی اور لاقانونیت سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔ پولیس و رینجرز سمیت دیگر ادارے شادی بیاہ میں ہونے والی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کو نہیں روک سکے تو ٹارگٹ کلنگ پرکیسے قابو پائینگے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنی ناکامی چھپانے کیلیے ڈبل سواری پر پابندی عائدکی ہے جس سے بدامنی توختم نہیں ہوسکتی البتہ عوام کی پریشانی میں ضرور اضافہ ہوا اور اس کے ساتھ ہی پولیس والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کی بڑی تعداد اپنے کام کاج موٹر سائیکلوںکے ذریعے کرتی ہے۔
Load Next Story