آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کیا جائے گا چیئرمین پی سی بی
بھارت سے ہار پر افسوس ہوا لیکن امید ہے کہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلیں گے، چیئرمین پی سی بی
PATNA:
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے اور اگر انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا تو دیکھنا ہوگا کہ بطور کھلاڑی ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اور ہمارا کولکتا میں بہت اچھا خیر مقدم کیا گیا جب کہ بھارت سے ہار پر افسوس ہوا لیکن قومی ٹیم میں بہت جذبہ ہے، پاکستان کے اگلے دونوں میچ بہت اہم اور کٹھن ہیں، امید ہے دونوں میچ جیت کر ہم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ کے بعد دونوں ممالک کےدرمیان دو طرفہ سیریز شروع ہوجانی چاہیے جو بھارتی حکومت کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔
شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر شہریار خان نے کہا کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں تو سب تعریف کرتے ہیں لیکن خراب کارکردگی پر تنقید شروع کردی جاتی ہے جب کہ شاہد آفریدی نے مجھ سے خود کہا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے لیکن وہ اپنا فیصلہ بدلنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں مجبور نہیں کریں گے تاہم ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ورلڈکپ کے بعد بطور کھلاڑی ان کی ٹیم میں جگہ بنتی بھی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران ٹیم پر تنقید نہیں کروں گا کیوں کہ ہم نے مینجمنٹ اور کوچ کو ایک ذمہ داری دی ہوئی ہے لہٰذا ہم ایونٹ کے بعد ان سے رپورٹ لیں گے۔
چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیم کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے موجودہ کوچ کا معاہدہ جون میں ختم ہوگا اس کے بعد ہی کوچ کی تبدیلی پر غور کیا جائے گا اور وسیم اکرم نے بیرونی کوچ کا مشورہ دیا ہے کیوں کہ قومی ٹیم کے ساتھ بیرونی کوچز کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوشش کررہے ہیں اور اس حوالے سے آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور بہت مثبت رپورٹ دی تھی جب کہ آئی سی سی کے سربراہ جائلز کلارک اپریل میں پاکستان آئیں گے اور کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے کوئی پلان بنائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بھارت سے جیت پر مبارکباد دی۔