بالی ووڈ اداکار جان ابراہم گلوکار بن گئے
جان نے فلم ’’روکی ہینڈسم‘‘ کے لیے’’الفاظوں کی طرح‘‘ رومانوی گیت اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا
بالی ووڈ میں ایکشن ہیرو کے نام سے مشہور اداکار جان ابراہم نے اداکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اپنی آواز کا جادو بھی جگا دیا۔
جان ابراہم نے فنی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ''جسم'' سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ''دھوم''سے ملی جس کے بعد وہ اپنے فلمی کیرئیر میں ایکشن ہیرو کے طور پر پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے تاہم اب جان ابراہم نے گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جان ابراہم، سلمان خان ، شاہ رخ خان اور عامر خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی نئی آنے والی فلم ''روکی ہینڈسم'' میں آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ انہوں نے فلم کے لیے''الفاظوں کی طرح'' رومانوی گیت اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے جسے میوزک ڈائریکٹر انکیتا تیواری نے کمپوز کیا ہے تاہم گیت کو جلد ہی فلمایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اداکار جان ابراہم کی فلم ''روکی ہینڈ سم'' 25 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ شروتی ہاسن نے مرکزی کردار ادا کریں گی۔