پاکستانی ٹیم کچھ بھی کر دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ
بڑے میچز میں کامیابی کے باوجود پاکستان سے مقابلہ ایک چیلنج ہے، مائیک ہیسن
SEOUL:
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بڑے میچز میں کامیابی کے باوجود پاکستان سے مقابلہ ایک چیلنج ہے کیونکہ بہترین بولنگ اٹیک رکھنے والی پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت کچھ بھی کردکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
موہالی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ کیویز نے آسٹریلیا اور بھارت کی بہترین ٹیموں کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی ہے اور دونوں میچز جیتنے کے باوجود منگل کو پاکستان سے ہونے والے مقابلے کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کیونکہ اب صورتحال قطعی مختلف ہے اورپاکستانی ٹیم کے پاس بائیں ہاتھ سے بولنگ کرانے والے بہترین بولر ہیں جب کہ گرین شرٹس صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اس لیے ان کے خلاف میچ جیتنا ایک چیلنج ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ کے مقابلے میں ہماری بیٹنگ لائن بھی مضبوط ہے، ہم نے کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان سے میچز کھیلے ہیں اس لیے ہمیں ان کے بارے میں معلومات ہیں اورہم اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موہالی کی کنڈیشنز ناگپور اور دھرم شالہ سے مختلف ہیں اور یہ نیوزی لینڈ سے بھی ملتی جلتی ہیں جس سے ہمارے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔