نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل وہاب ریاض اور محمد حفیظ زخمی

زخمی ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دونوں کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

زخمی ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں دونوں کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ فوٹو؛ ففائل

نیوزی لینڈ کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل فاسٹ بولر وہاب ریاض اور بیٹسمین محمد حفیظ پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے جس کے باعث دونوں کھلاڑیوں کی کل کے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل فاسٹ بولر وہاب ریاض زخمی ہوگئے جس کے باعث میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔


کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق وہاب ریاض پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔ وہاب ریاض کی غیر موجودگی کی صورت میں ٹیم میں عماد وسیم اور محمد نواز میں سے کسی ایک کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی محمد حفیظ بھی زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بی بی سی سے بات چیت میں پاکستان ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم کاکہنا تھا کہ محمد حفیظ پریکٹس سیشن کے دوران پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے زخمی ہوگئے ہیں۔
Load Next Story