شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشن غیر اعلانیہ طور پر بند
سی این جی کے حصول کیلیے اسٹیشنز کا رخ کرنے والے صارفین کو مشکلات.
شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر غیراعلانیہ طور پر بند کردیے گئے جس سے 48گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی کے حصول کے لیے اسٹیشنز کا رخ کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سی این جی کی عدم دستیابی کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کافی کم ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے، شہر کے 40سے 50فیصد اسٹیشنز ایک بار پھر بند کردیے گئے جبکہ کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز کم پریشر کی گیس فل کررہے ہیں جس سے مائلج میں کمی کا سامنا ہے، سی این جی اسٹیشنز مالکان اوگرا سے مذاکرات کے باوجود صارفین کو سی این جی فراہم نہیں کررہے اور من مانا منافع کمانے کی عادت کے سبب کم منافع پر گیس کی فروخت سے ناخوش ہیں، سی این جی اسٹیشنز مالکان نے گیس کی فروخت کم رکھنے کے لیے طرح طرح کے حربے اختیار کررکھے ہیں کہیں پر زیر تعمیرکا بورڈ آویزاں ہے تو کہیں تکنیکی خرابی کا بہانہ بناکر گیس کی فروخت بند کردی گئی ہے۔
متعدد اسٹیشنز پر گیس کا پریشر کم ہونے اور لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹرکی خرابی کا بہانہ بناکر گیس کی فروخت بند کردی گئی ہے، اوگرا کی جانب سے فروخت بند کرنے والے اسٹیشنز کے کنکشن منقطع اور لائسنس منسوخ کیے جانے کے احکامات کے باوجود کسی بھی اسٹیشن کالائسنس منسوخ نہیں کیا گیا سی این جی سیکٹر کے ذرائع کے مطابق فروخت بند کرنے کی یہ حکمت عملی 19نومبر تک جاری رہے گی۔