دہشتگرد بچوں کے عزم کا مقابلہ نہیں کرسکتےنثار کھوڑو
نثار کھوڑو کا سندھ اسمبلی میں سیفما کے تحت ملالہ ڈے کی تقریب سے خطاب۔
سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ جو لوگ بندوق کی زور پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔
انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور بچوں اور خاص طور پر بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی، وہ ہفتہ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ کے احاطے میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام سائوتھ ایشین ویمن ان میڈیا (ایس اے ڈبلیو ایم) اور سائوتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) کے تعاون سے کیا گیا تھا، نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اسکول جانے والی بچیوں پر قاتلانہ حملے کرنا ۔
تعلیمی اداروں کو بموں سے اڑانا، بازاروں میں دھماکے کرنا اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے، انھوں نے کہا کہ اس تقریب کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے ملالہ کے ساتھ یکجہتی کے لیے سندھ اسمبلی کے احاطے کا انتخاب کیا، آج کراچی کے دور دراز اسکولوں کے بچے ملالہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہیں اور ہاتھوں میں ملالہ کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں وہ اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ کوئی بزدل انھیں تعلیم سے محروم نہیں کرسکتا،حکومت کسی کو یہ اجازت نہیں دے گی کہ وہ اس ملک کے مستقبل کو دہشت گردی سے موڑنے کی کوشش کرے ۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے بچوں کے عزم کا مقابلہ نہیں کرسکتے، تقریب میں نجی انگریزی میڈیم کے اسکولوںِ ، لیاری کے سرکاری اسکولوں اور سپرہائی وے پر قائم سیلاب زدگان ، فرشی اسکولوں کے بچوں اور بچیوں نے ''تعلیم سب کے لیے'' اور امن خطے کے لیے'' کے موضوع پر اور ملالہ کی زندگی و جدوجہد پر مبنی مختلف خاکے ، ٹیبلوز اور گیت پیش کیے،تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔