ٹنڈومحمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک
آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ سٹی قادر بخش بہرانی کو معطل اور عہدے کی تنزلی کر دی
ٹنڈومحمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ٹنڈومحمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حد کریم آباد کالونی میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پی کر 13 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں اسپتلا منتقل کیا گیا جہاں ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنڈو محمد خان اور سول اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج ایک خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اب تک اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنڈومحمد خان میں 30 سالہ موتی ٹھاکر، پپو ٹھاکر، مسمات ہونا اور اللہ ڈنو ملاح دم توڑ گئے تھے۔۔رات گئے 60 سالہ ناشو، 26سالہ بارو، 30سالہ کانجی اور مسمات شبنم سول اسپتال حیدرآباد میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زیر علاج افراد کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ سٹی قادر بخش بہرانی کو معطل اور عہدے کی تنزلی کر دی۔