ایم کیوایم نے صفائی مہم غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی

صفائی مہم منتخب بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاری اور رہنماؤں کی بیرون ملک روانگی کے باعث ملتوی کی گئی ہے، رابطہ کمیٹی

صفائی مہم منتخب بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاری اور رہنماؤں کی بیرون ملک روانگی کے باعث ملتوی کی گئی ہے، رابطہ کمیٹی۔ فوٹو : فائل

ایم کیوایم نے صفائی مہم غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔


پارٹی کے کنوینر ندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جس میں رابطہ کمیٹی نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کارکنوں اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کی گرفتاریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اور رہنماؤں کی بیرون ملک روانگی کے باعثصفائی مہم ملتوی کر دی ہے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ،عہدیداروں اورکارکنان کی اندھادھند گرفتاریوں اور چھاپوں میں جس طرح شدت پیداکردی گئی ہے اس کے پیش نظر صفائی مہم کوفی الحال جاری رکھنا ممکن نہیں ہے اسلئے صفائی مہم کوفی الحال معطل کیاجارہاہے۔
Load Next Story