بھارت میں پاکستانی ٹیم کے لیے نعروں پرنجی کالج کونوٹس جاری
کرکٹ میچ کے دوران غازی آبادکے کالج میں گرین شرٹس کے حق اورانڈیا کیخلاف نعرے لگے
بھارتی پولیس نے پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران ہندوستان مردہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جانے کے الزام میں ایک نجی کالج کونوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔
بھارتی اخبار''ہندوستان ٹائمز'' کے مطابق پولیس نے غازی آباد کے علاقے مرادنگر میں واقع ایک نجی آئی ٹی کالج میں پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران 2 طالبات کے درمیان جھگڑے کے دوران بھارت مخالف نعرے بازی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے ۔
مرادنگرمیں پولیس نے کالج انتظامیہ کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2 بی ٹیک تھرڈ ایئرکی طالبات جن میں سے ایک کا تعلق بہار اوردوسری کا جموں وکشمیر سے ہے نے کالج کنٹین میں ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ کی اور اس دوران ہندوستان مردہ باد،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ، اس لیے کالج انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کرکے پولیس کو آگاہ کرے ۔
اسٹیشن ہاؤس آفیسر مراد پور پولیس سبودھ کمار سکسینہ کا کہنا ہے کہ کالج کے کیمپس کے دورے کے دوران کسی بھی چشم دید گواہ یا سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقعے کے بارے میں پتہ نہ چل سکا ۔دوسری جانب کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچ کے دوران ملک کیخلاف نعرے لگانے کاکوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔