ٹنڈومحمد خان میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی 6 خواتین بھی شامل

ٹنڈومحمد خان اور حیدر آباد کے اسہپتالوں مین زیر علاج کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے

پولیس نے کچے شراب بیچنے کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے فوٹو: فائل

لاہور:
گزشتہ رات کچی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ٹنڈو محمد خان کے علاقے کریم آباد کالونی میں کچی شراب پینے سے 2 خواتین سمیت 30 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنڈو محمد خان اور سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیاجہاں 24 افراد دم توڑ گئے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپتال میں اب بھی کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔


دوسری جانب پولیس نے کچی شراب بیچنے کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ سٹی قادر بخش بہرانی کو معطل اور عہدے کی تنزلی کر دی۔

Load Next Story