اسلام آباد ایئرپورٹ میں بم کی اطلاع کئی پروازوں میں تاخیر

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ائرپورٹ پر موجود پروازوں کی تلاشی لینے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کردیا

لندن سے آنے والی کال میں بین الاقوامی پرواز میں بم کی اطلاع دی گئی تھی فوٹو: فائل

بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی 2 پروازوں میں بم کی اطلاع ملنے پر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔


اسلام آباد کے بےنظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عملے کو لندن سے ایک کال موصول ہوئی، کال کرنے والے شخص نے اپنا نام مائیک بتایا اورایپرن اور رن وے پر موجود طیاروں کی تفصیلات پوچھیں۔ دوران گفتگو اس شخص نے کہا کہ اس میں سے کسی ایک جہاز میں بم رکھا گیا ہے۔

فون کال کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نھے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پہنچ گئی اور طیاروں کی تلاشی لینا شروع کردی۔ اس دوران ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی روانگی بند کردی گئی جب کہ ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا، حکام نے پروازوں کی تلاشی لینے کے بعد انہیں کلیئر قرار دے کر فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔
Load Next Story