متحدہ نے محرم الحرام کے باعث14نومبرکو ریفرنڈم مؤخرکردیا
نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا، رابطہ کمیٹی، الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی.
متحدہ قومی موومنٹ نے محرم الحرام کے احترام میں14، نومبر کوملک بھر میں ہونے والا عوامی ریفرنڈم مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریفرنڈم مؤخرکرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں مشاورت کے بعد متفقہ طور پرکیاگیا جس کی قائد تحریک الطاف حسین نے بھی توثیق کردی ہے، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت14،نومبرکو ملک بھر میں عوامی ریفرنڈم منعقد کیا جانا تھا جمعے کے روز رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں کہاگیا کہ حسب روایت محرم کے آغاز سے قبل ہی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور دیگر ذمہ داران کی مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، ذاکرین اور مشائخ عظام سے ملاقاتوںاوردیگرمصروفیات کا سلسلہ جاری رہتا ہے لہٰذارابطہ کمیٹی کے ارکان نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پرمحرم الحرام کے احترام میں14،نومبر2012ء کو ہونے والا عوامی ریفرنڈم مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوامی ریفرنڈم کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔