کراچی فائرنگ سے مدرسے کے6طلبا جاں بحق دیگر واقعات میں12افراد قتل

مدرسے کے6طلباگلشن اقبال بلاک2میںہوٹل پرفائرنگ سے جاں بحق ہوئے،واقعے میں8زخمی،بعض کی حالت نازک،علاقے میںکشیدگی.

ملیر،ابراہیم حیدری،نارتھ ناظم آبادمیں4 افراد مارے گئے،کورنگی،شادمان،شیریں جناح،سپرہائی وے،سائٹ،لیاقت آبادمیں7ہلاکتیں،کھارادر سے لاش ملی فوٹو: فائل

کراچی میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی کے باوجودقتل وغارت اورٹولیوںکی شکل میں ہوٹلوں پرفائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران مدرسے کے 6 طلبا، سیاسی ومذہبی جماعت کے کارکنوں سمیت18افرادہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کوجوازبناتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائدکردی لیکن اس کے باوجودمسلح ملزمان شہرمیںآزادانہ کارروائیاں کرتے رہے۔گلشن اقبال بلاک 2 میں 3موٹرسائیکلوں پر سوار6ملزمان نے مدرسہ جامعۃ العربیہ احسن العلوم کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کرکے 6افراد کوہلاک اور8کوزخمی کردیا،پولیس ورینجرزکی بھاری نفری اور ریسکیو اداروں کی ایمبولینسیں بڑی تعدادمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔

واقعے کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی اوردکانیں و کاروباری مراکزبندہوگئے،پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے پہنچ کرسخت اسنیپ چیکنگ کاآغازکردیا۔پولیس کے مطابق مدرسہ احسن العلوم کے طلبامدرسے کے قریب ہی قائم ہوٹل پربیٹھے ہوئے تھے کہ3موٹرسائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے طلباپرفائرنگ کردی،ہلاک ہونے والوں میں 35 سالہ حبیب احمد،26سالہ محب اللہ،عبدالخالق،محمدعمران اورشمس الرحمن اور30 سالہ رحیم سعیدشامل ہیں۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔


نارتھ ناظم آبادمیں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے26سالہ محمدعرفان ہلاک ہوگیا،مقتول عرفان اہلسنّت و الجماعت نارتھ ناظم آباد کا سیکریٹری اطلاعات تھا۔نارتھ ناظم آبادکے علاقے میں سیفی کالج کے قریب کارپر فائرنگ سے 45 سالہ اعظم کمال اور 35 سالہ طارق ہلاک ہوگئے،مقتولین کی جیبوں سے مقامی اخبار اور مقامی ہفت روزہ کے کارڈبرآمد ہونے پر شناخت ہوئی ،مقتول اعظم کمال مکان نمبر 497/A سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی کا رہائشی تھا،ملزمان نے اعظم کمال کو سر پر تین گولیاں جبکہ طارق اسلم کوسر اور سینے پر دو گولیاں مار کر ہلاک کیا۔ابراہیم حیدری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ درزی اختر حسین ہلاک ہوگیا،واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور پان کے 3 کیبنوں کو آگ لگادی،مقتول پیپلزپارٹی PS-129 کا کارکن تھا۔کورنگی6نمبر پرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے نوجوان کوہلاک کردیا۔

مقتول کی شناخت18 سالہ معشوق علی کے نام سے ہوئی جوکہ 6نمبر پر جیولرزکی دکان کے قریب راجپوت جنریٹر کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ،واقعے میں طلحہ نامی نوجوان زخمی بھی ہوا۔ملیرکھوکھراپار ڈاکخانہ روٹ نمبرF-1منی بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ سلیم قریشی ہلاک ہو گیا،مقتول کورنگی نمبر ڈھائی کارہائشی اور پیشے سے درزی تھا،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کارکن تھا۔شادمان نمبر2ہارون شاپنگ سینٹرکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے مہران کارنمبرAGL-214میں سوار 45سالہ توصیف ہلاک ہوگیا،مقتول نارتھ ناظم آباد بلاک ایل مکان نمبرA/177کارہائشی تھا،مقتول بینک ملازم تھا،اس نے بھتہ طلب کرنے کے حوالے سے درخواست بھی دی ہوئی تھی۔سپرہائی وے الآصف اسکوائرعلی ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ وقار خان ولد اسرار خان ہلاک ہو گیا۔

مقتول ابوالحسن اصفہانی روڈاے ون اپارٹمنٹ فیز ٹو کارہائشی تھا۔بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کااہلکارسعید ہلاک ہو گیا۔لیاقت آباد ایف سی ایریا بلاک D زیڈ اے اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے عمراور اسدنامی2 نوجوان ہلاک جبکہ ان کے4 دوست ذوالفقار ، سعد،حسین ، وجاہت دانش زخمی ہوگئے۔ مقتول عمر فاروق ولد راجہ خالد فاروق متحدہ قومی موومنٹ لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 157کے جوائنٹ انچارج کا بھائی اور سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھاجبکہ 2 بھائی اور 3 بہنوں میں دوسرے نمبر پرتھا۔

ہلاک ہونے والا اسد نقوی انٹیلی جنس بیورو کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر عباس نقوی کا بیٹاہے۔ واضح رہے قمر عباس نقوی کو 3 ماہ قبل فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا کالا پل کے عقب میں کینٹ ریلوے کالونی نورجمعہ مسجد کے قریب مختیارہوٹل کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس چوکی کاانچارج سب انسپکٹر 42 سالہ نصراﷲ زخمی ہو گیاجبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر 10 سالہ بچہ احسن زخمی ہو گیا۔کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے گودام چورنگی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 35 سالہ ندیم مسیح زخمی ہو گیا۔سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ پیر بخش زخمی ہو گیا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلاک ایل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سالہ زبیدہ زخمی ہو گئی۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سائٹ ایریا میں فائرنگ سے 28 سالہ اجمل ہلاک ہوگیاجبکہ کھارادر صرافہ بازار سے ایک شخص کی لاش ملی۔
Load Next Story