عدالت نے صہبامشرف کے ذرائع آمدن کے ثبوت مانگ لیے
جائیداد ضبطی کیخلاف درخواست پرآخری مہلت، بینظیر قتل کیس میں5گواہ طلب.
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبرایک کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹوشہادت کیس کی سماعت 17 نو مبر تک ملتوی کر دی۔
جبکہ مقدمہ کے اشتہاری ملزم سابق صدرمشرف کے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد ضبط کرنے کیخلاف انکی اہلیہ بیگم صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت بھی آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے ان کے وکلا کوہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر بیگم صہبامشرف کے ذریعہ آمدن کے ثبوت ہر صورت عدالت میںپیش کیے جائیں،آئندہ مزیدمہلت نہیں دی جائیگی جبکہ سینئرپراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کا موقف تھا کہ تمام جائیداداوربنک اکاؤنٹس پرویزمشرف کے ذریعہ آمدن سے بنائے گئے ہیںبیگم مشرف کاکبھی کوئی ذریعہ آمدن ہی نہیںرہا،جائیداداوراکاؤنٹس ضبط کرنیکا فیصلہ قانون کے مطابق ہے درخواست مستردکی جائے،آئندہ تاریخ پر5گواہان انسپکٹراعجاز شاہ، مجسٹریٹ احمد مسعود جنجوعہ، ڈاکٹر حنا، ڈاکٹررداخان،ڈاکٹراشرف کوبھی طلب کرلیا گیا ۔