دبئی پراپرٹی شومیں شرکت سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی
دبئی پراپرٹی شو 11سے 13اپریل دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا
دبئی انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت پاکستانی پویلین دنیا میں پاکستان کا بہتر امیج اجاگر کرنے کے ساتھ ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت پاکستانی پویلین میں شرکت کرنے والی سرفہرست ملکی مارکیٹنگ کمپنیوں میں شامل جی مارکیٹنگ کے سی ای او محسن مجتبیٰ نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی ملاقات میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی کاوشوں کو سراہا اور دبئی انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں پاکستانی پویلین کے قیام کو پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دبئی پراپرٹی شو میں پاکستانی پویلین کے تحت ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس کی تشہیر بروقت اور مستحسن قدم ہے جس کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے، اس وقت دبئی، ممبئی، ڈھاکہ اور خطے کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا شعبہ سرمایہ کاری کے لیے سب سے زیادہ پرکشش بن چکا ہے اور ایشیا پیسفک کے بڑے شہروں کے مقابلے میں کراچی میں جاری عالمی معیار کے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ قیمت میں کم ہونے کے ساتھ بہترین ریٹرن دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کراچی کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریئل اسٹیٹ پروجیکٹس اوورسیز پاکستانیوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں،کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں پراپرٹی کے شعبے میں ترقی کے امکانات روشن ہیں، دبئی پراپرٹی شو میں ایکسپریس میڈیا کے پاکستانی پویلین کے ذریعے ہم ان اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کریں گے جو حالات اور بے یقینی کی وجہ سے دنیا کے دیگر ملکوں میں جائیداد خریدنے کو ترجیح دے رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جی مارکیٹنگ رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے لیے مشاورت اور مارکیٹنگ میں وسیع مہارت اور تجربے کی حامل کمپنی ہے جو بلڈرز کے لیے بطور مارکیٹنگ ایجنسی ملک بھر میں خدمات فراہم کررہی ہے۔
واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت پاکستانی پویلین کے قیام کا مقصد پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پاکستانی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو عالمی منڈی میں نمایاں مقام دلوانا ہے، دبئی پراپرٹی شو 11سے 13اپریل دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا، ایکسپریس کے پاکستانی پویلین میں شریک کمپنیاں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپوراور گوادر کے 50 سے زائد منصوبے دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔