کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل سے بھارت سے تعلقات امن کی راہ پر آئیں گے عبدالباسط
بھارت کے ساتھ باہمی احترام و مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہےاور ان کے حل سے دونوں ملکوں کےتعلقات امن کی راہ پر آجائیں گے۔
نئی دلی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کے دوران بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ 1940 کو آج ہی کے دن پاکستان کے حصول کے لیے قرارداد منظور کی گئی اور 14 اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہم نے ایک الگ وطن حاصل کیا۔ اب یہ ہماری ذمےداری ہے کہ پاکستان کو قائداعظم کےتصورات کےمطابق بنائیں۔
عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ باہمی احترام و مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، اسی لیے پاکستان نے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل ضروری ہے، مسائل کے حل سے دونوں ملکوں کےتعلقات امن کی راہ پر آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقاریب میں حریت رہنماؤں کی شرکت کوئی نئی بات نہیں، حریت رہنما ہمارے استقبالیے میں برسوں سے آرہے ہیں۔